کم قیمت پر ادویات کی فراہمی

سرینگر // ریاستی حکومت ریاست کے تمام میڈیکل کالج ہسپتالوں ، سکمز و دیگر معروف ایسو سی اسٹیڈ ہسپتالوں میں 18 اے ایم آر آئی ٹی سٹور کھولنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔اِس سلسلے میں متعلقہ میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں اور ایچ ایل ایل لائف کیئرلمٹیڈ کے درمیان میڈیکل کالج سری نگر میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ۔جی ایم سی سری نگر امرت فارمیسز ، ایچ ایل ایل لائف کیئر لمٹیڈ کی نوڈل ایجنسی ہے جو دو مہینوں کے اندر اپنا کام کاج شروع کرنے کی وعدہ بند ہے۔اِن سٹوروں کا کھولنے کا بنیادی مقصد ضرورت مندوں کو معیاری اور کم نرخ کی ادویات فراہم کرنی ہے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ امرت فارمیسز مرکزی وزارتِ صحت و فیملی ویلفیئر کے تعاون سے کام کر رہی ہیں جو 5200ادویات و دیگر طبی آلات 60 فیصد رعایت پر فراہم کرتی ہے۔پچھلے برس ملک میں 118.52 لاکھ لوگوں نے اِن خدمات کا فائدہ اٹھایا۔ اِس وقت ملک کے 23ریاستوں میں امرت سٹور کام کر رہے ہیں۔اِن کی کُل تعداد 149 جن میں سے مرکزی حکومت کی اداروں میں 29جبکہ ریاستی حکومت کے طبی اداروں میں 106 سٹور قائم ہیں۔