کمینوٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی میں ملٹی پیرا مونیٹر نصب

محمد بشارت

کوٹرنکہ //ضلع راجوری کے ہیلتھ بلاک کنڈی میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کی ہدایت کے مطابق کوٹرنکہ کنڈی کمینوٹی ہیلتھ سنٹر میں عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات کو دیکھتے ہوے بلاک میڈیکل افسر کنڈی ڈاکٹر ونود بھٹ کی کاوشوں سے پہلی بارسی ایچ سی میں ملٹی پیرا مونیٹر نصب کیا گیا جو ملٹی فنکشنل ڈیوائئس ہے جس میں ای سی جی. ،درجہ حرارت ،بلڈ پریشر، آئی ٹی سی،آئی بی پی وغیرہ کو کنٹرول یا دیگر علاج میں مدد کرے گا وہیں سماجی کارکن سرجیت سنگھ ٹھاکر نے بلاک میڈیکل آفسر کی ساری ٹیم کی ستائش کرتے ہوے کہا کہ یہ ایک اہم قدم اٹھایا گیا اور دو ملٹی پیرا مونیٹر نصب کئے گے ہیں جو ہم سب کے لئے باعث فخر کی بات ہے ۔