ڈوڈہ//کمشنر سیکرٹری رینوشاہد عنائت اللہ کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں اس پہاڑی ضلع میں محکمہ کا ر کردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوانی رکھوال، اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک، اے ڈی سی پون پریہار، اے سی آر طارق حسین ، ایس ڈی ایم دل میر چودھری، ایس ڈی ایم ٹھاٹھری ایم اے بانڈے کے علاوہ ایس ڈی ایم عسر اور ضلع کے سبھی تحصیل دار اور نائب تحصیل دار بھی موجود تھے۔کمشنر سیکرٹری نے محکمہ مال کے حکام کو دہدایات دیں کہ وہ ضلع میں سٹیٹ لینڈ پر ناجائز تجازوات کو ہٹانے کے لئے کاروائی میں تیزی لائیںاس کے علاوہ انہوں نے مختلف پروجیکٹوں کے لئے زمین کی حصول یابی کے کام میں سرعت لانے کی ہدایات دیںانہوں نے ضلع میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے مختلف محکموں کے حکام کے درمیاں قریبی تال میل کو لازمی قرار دیا ۔