کمرشل گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 102روپے کا اضافہ

نیوز ڈیسک
 

نئی دہلی // ملک بھر کے عام آدمی کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت 2253 روپے سے بڑھا کر 2355.50 روپے کر دی گئی ہے۔ وہیں 5 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت فی الحال 655 روپے ہے۔ 

 

یاد رہے کہ یکم اپریل کو بھی کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس وقت ایک ہی مرتبہ قیمتوں میں 250 روپے کا اضافہ گیا تھا۔ 

 

آج یکم مئی کو قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر 102.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا یہ سلسلہ یکم مارچ سے جاری ہے۔ یکم مارچ کو 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں 105 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ پھر 22 مارچ کو 9 روپے سستا ہو گیا۔ 

 

یکم اکتوبر کو کمرشیل سلنڈر کی قیمت 1736 روپے تھی۔ آج یعنی یکم مئی کو کمرشیل سلنڈر کی قیمت 2355.50 روپے ہو گئی ہے۔ یعنی 7 ماہ میں سلنڈر کے دام 619 روپے بڑھ گئے ہیں۔

 

وہیں اکتوبر 2021 سے یکم فروری 2022 کے درمیان کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں 170 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

 

ماہ نومبر 2021 میں یہ 2000 اور دسمبر 2021 میں 2101 روپے ہو گیا۔

 

 اس کے بعد جنوری میں دوبارہ سستا ہوا اور فروری 2022 کو سستا ہو کر 1907 روپے پر آگیا۔ اس کے بعد یکم اپریل 2022 کو یہ 2253 روپے تک پہنچ گیا۔