عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو 19 کلوگرام کمرشل سلنڈر اور 5 کلوگرام ایف ٹی ایل (فری ٹریڈ ایل پی جی) سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، جو کہ یکم اپریل 2024 سے لاگو ہوگا۔ 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 30.50 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کی نئی قیمت دہلی میں یکم اپریل سے 1764.50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، 5 کلو کے ایف ٹی ایل سلنڈر کی قیمت میں 7.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں یہ ایڈجسٹمنٹ یکم مارچ کو کئے گئے پچھلے اعلان سے متصادم ہے، جب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔