کمبائنڈ کمپٹیٹوامتحانات ضابطوں میں ترمیم

جموں//حکومت نے جموں کشمیر کمبائنڈ کمپٹیٹو امتحانات کے ضابطوں میں ترمیم کے بعد انہیں مشتہر کیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ،’’دفعہ309کے تحت حاصل اختیارات کی رو سے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر کمبائنڈ کمپٹیٹوامتحانات2018 کے ضابطوں میں مندرجہ ذیل ترامیم کی ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ نمبردو کی شق ) 1)کو مرکزی زیرانتظام علاقہ سے بدل دیاجائے گا جس کا مطلب مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں کشمیر ہے۔ضابطہ6کے لفظ ’’ALC‘‘کے بعد الفاظ ،انٹرنیشنل بارڈر(1B)،اقتصادی طور پسماندی طبقہ(EWS)اورپہاڑی بولنے والے لوگ(ُPSP) شامل کئے جائیں گے۔ دوسرے شرط کے ضابطہ7،میں  "& ALC"الفاظ اور نشان کیلئے  الفاظALC،انٹرنیشنل بارڈر(IB)،اقتصادی طور پسماندہ(EWS)اورپہاڑی بولنے والے لوگ(PSP) سے بدل دیئے جائیں گے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ8کے ذیلی ضابطہ(1) میں الفاظ ’’ریاست کے پشتینی باشندے‘‘،’’مرکزی زیرانتظام علاقہ کے ڈومیسائل‘‘ سے بدل دیئے جائیں گے ۔اسی طرح نوٹیفیکیشن کے مطابق شق (1) کی ذیلی شق ( a) میں ’’ALC‘‘ الفاظ کے بعد ’’انٹرنیشنل بارڈر(IB)،اقتصادی طور کمزورطبقہ(EWS) اورپہاڑی بولنے والے لوگ(PSP)بھی شامل کئے جائیں گے اورساتھ شرط کی شق iiiکو حذف کیاجائے گا۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ضابطہ11میں "ALC" الفاظ کے بعد ’انٹرنیشنل بارڈر(IB)،اقتصادی طور کمزورطبقہ(EWS) اورپہاڑی بولنے والے لوگ(PSP) کابھی اضافہ کیا جائے گا۔نوٹیفیکشن میں لکھا ہے کہ ضابطہ 12کی شق(a)جموں کشمیرکے ڈومیسائل سے بدل دیاجائے گا۔ضابطہ16کے ذیلی ضابطہ(1) میں الفاظ’’ALC‘‘ کے بعد’انٹرنیشنل بارڈر(IB)،اقتصادی طور کمزورطبقہ(EWS) اورپہاڑی بولنے والے لوگ(PSP)سے بدل دیئے جائیں گے۔نوٹیفیکیشن میں کہاگیا ہے کہ درج ذیل پہلی شرط میں شامل کئے جائیں گے جیسے سفارش کئے گئے امیدواروں کی فہرست کے ساتھ کمیشن ایک ریزرولسٹ بھی تیار رکھے گاجس میں میرٹ کے حساب سے جنرل اور ریزروکیٹگری کے سفارش کئے گئے امیدواروں کے آخری امیدوار کے بعد کے امیدواروں کے نام شامل ہوں گے.۔ریزروفہرست کوخفیہ رکھاجائے گا جب تک کہ کمیشن کا کام مکمل نہیں ہوتا۔ریزرفہرست میں سے امیدواروں کاحکومت کی طرف سے طلبی پر مزیدامیدواروں کی سفارش  میرٹ کی بنیاد پرکی جائے گی ۔ریزروفہرست ایک سال تک قابل عمل ہوگی۔