ڈوڈہ //پولیس۔عوام کے رشتوں کو مستحکم بنانے کے لئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈوڈہ ونے کمار کی قیادت میں کلہانڈ، ڈوڈہ میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا ،جس میں موضع کلہانڈ و ملحقہ دیہات کے معززین نے شرکت کی۔شہریوں نے متعدد مطالبات متعلقہ حکام کے سامنے رکھے جن میں پوچھر ایلو پیتھک ڈسپنسری میں عملہ کی قلت، لوگوں کی سہولیت کیلئے کلہانڈ سڑک پر تار کول بچھا نا ،فارغ کئے ہوئے وی ڈی سی ممبران کو دوبارہ تعینات کرنا ،نئے وی ڈی سیز کی تربیت فقط کلہانڈ پولیس پوسٹ پر ہی منعقد کرنا ، کلہانڈ میں ایلو پیتھک ڈسپنسری قائم کرنے کا مطالبہ، کلہانڈ علاقہ کے نوجوانوں کے لئے پولیس میں خصوصی بھرتی ، بغیر تنخواہ کے وی ڈی سی ممبران کو مشاہرہ ادا کرنا ، ماہانہ بنیادوں پر کرایہ اد ا کرنا، سرجیت کمار ولد بال کرشن ساکنہ کلہانڈکے ایس آر او کیس کا جلد نپٹارہ ،جو 2006 کلہانڈ قتل عام میں ہلاک ہوا۔ ایس پی آپریشن نے شرکائے میٹنگ کو یقین دلایا کہ اْن کی طرف سے اْجاگر کئے مسائل اور مطالبات کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لا کر حل کروانے کی کوشش کی جائے گی،جبکہ پولیس سے تعلق رکھنے والی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اْنہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ پولیس کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کرکے اْن کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ منشیات ،غیر قانونی شراب، جنگلی جڑی بوٹیوں اور لکڑی کی سمگلنگ جیسے جرائم پر قابو پایا جا سکے اور جرائم سے پاک معاشرہ کی تعمیر ممکن ہو سکے۔اُنہوں نے مشتنبہ یا اجنبی افراد کی حرکات پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ۔اْنہوں نے علاقہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارہ کو بنائے رکھنے اور امن و امن کی فضا قائم رکھنے پر بھی زور دیا۔ اجلاس ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ملک کے ہدایات پر منعقد کیا گیا ۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی ایک اجلاس منعقد کیا اور انہیں چوکس رہنے اور شر پسند عناصر ،مویشی سمگلروں اور جنگلاتی سمگلروں پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت دی ۔جوانوں کے شکایات کا بغور سُننے کے بعد موقعہ پر ہی حل کیا گیا ۔
کلہانڈمیں ڈوڈہ پولیس کا عوامی دربار
