کلوسہ ہائراسکینڈری سکول کے سامنے کوڑے دان

بانڈی پورہ// گورنمنٹ این ایم ہائر سیکنڈری سکول کلوسہ بانڈی پورہ کے بڑے پھاٹک کے سامنے کوڑے دان میں غلاظت کے ڈھیر سے لوگوں کو زبردست ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہائرسکینڈری اسکول میں ان دنوں سرمائی کوچنگ کے کلاسز میں جانے والے طلباء اور اساتذہ نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ کلوسہ بستی کا تمام کوڑا کرکٹ وہاں پر ہی جمع کیاجاتا ہے تاہم میونسپل کمیٹی کے ملازمین اور افسروں کو دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔طلباء نے بتایا کہ سوپور بانڈی پورہ شاہراہ پراگرچہ ضلع انتظامیہ کے بڑے افسروں کاروز گزر ہوتا ہے لیکن حکام اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں۔طلباء نے مطالبہ کیاکہ کلوسہ ہائراسکینڈری اسکول کے سامنے کوڑے دان کو فوری طور ہٹایا جائے۔