سرینگر//کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے بی ایڈ کیلئے آن لائن فارم جمع کرنے کی تاریخ میں16اگست تک توسیع کی ہے۔
یہ توسیع بی ایڈ کے 2019کے ریگولر بیچ، 2018-19کے بیک لاگ اور 2019کے دوسرے سمسٹر کے ایم ایڈ طالب علموں کیلئے کی گئی ہے ۔
اس سلسلے میں کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے منگل کو ایک نوٹفکیشن جاری کی گئی۔
نوٹفکیشن کے مطابق طالب علموں کو فی سبجکٹ مبلغ325روپے کی فیس ادا کرنی پڑے گی۔اس کے علاوہ طالب علموں سے کسی طرح کے بھی چارجز نہیں لئے جائیں گے۔