راجوری//نیشنل کانفرنس کاایک اجلاس یہاں کالاکوٹ اسمبلی حلقہ کی پنچایت کلر میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی نائب صدر یشووردھن سنگھ نے کی۔اس دوران اجلاس میں پنچایت کے لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی اوراپنے مسائل کے بارے میں نیشنل کانفرنس لیڈرکوجانکاری دی۔اس موقعہ پرمتعددپروجیکٹوں کے بارے میں بتایاجنہیں سابقہ حکومت نے شروع کیاتھااورموجودہ حکومت میں ان کاکام رکاہواہے۔اس دوران متعددلوگوں نے پی ڈی پی اوربی جے پی سے کنارہ کشی کرکے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی ،جن میں محمدصادق، محمداقبال، مرتضیٰ احمد،محمدبشیر ،احمدفیاض ،محمدلطیف ،مکھن دین ، محمدشبیروغیرہ کے نام قابل ذکرہیں۔