منجا کوٹ //تحصیل منجاکوٹ کے کلالی علا قہ سے بھٹیاں تک سڑک کو جنگلاتی اراضی سے نکالے جانے پر مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مانگ کی ہے کہ مذکورہ سڑک سے مقامی لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائے ۔کلالی کے موہڑہ رییاں والی،پیتاں والی،بدیاں اور موال کلا کے لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ساتھ ساتھ ضلع آفسران سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ سڑک کو ان پانچ موہڑہ جات میں سے نکال کر درگاہ پر لے جائیں تاکہ مذکورہ علا قوں کی عوام کو بھی فائدہ حاصل ہو سکے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس علا قہ میں ایک مڈل سکول کیساتھ ساتھ کئی دیگر سرکاری ادارے بھی آتے ہیں لیکن سڑک کو ان علا قوں سے نکالا جا رہاہے جن میں کوئی آبادی نہیں ہے اور اس سڑک کی تعمیر سے جنگلاتی اراضی بھی متاثر ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ ان علا قوں میں انتظامیہ کی جانب سے مجموعی طورپر 2ہزار سے زائد آبادی کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سڑک عوامی امنگوں کے مطابق نکالی جائے ۔