بانڈی پورہ //کشن گنگا پن بجلی پروجیکٹ کرالہ پورہ بانڈی پورہ سے پانی کے مسلسل اخراج کے خلاف کرالہ پورہ کے زمین مالکان نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کرالہ پورہ کے جن سیب کے باغوں اور کھیتوں میں پانی گھس رہا ہے اس کی طرف دھیان دے کر ٹھوس اقدامات اٹھاے جائیں چنانچہ چیف انجینئر این ایچ پی سی نے ماہر انجنینئروں کی ٹیم ساتھ لیکرد دورہ کرتے ہوئے پانی رسنے کا جائزہ لیا ہے ۔پانی کی وجہ سے محمد شفیع تانترے ، جانہ بیگم زوجہ محمد سبحان،محمد شفیع بٹ، آزاد احمد بٹ، مشتاق تانترے، تاجہ بیگم وغیرہ وغیرہ کے سیب کے باغوںکو نقصان پہنچا ہے ۔چیف انجینئر این ایچ پی سی نے احتجاجی باغ مالکان کو یقین د لایا کہ جانچ کے بعد انہیں معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مقامی آبادی کو یقین دلایا ہے کہ کوئی خطرہ نہیں ہے ہم ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔