کشمیر یونیورسٹی کے6اور 7جنوری کولئے جانے والے امتحانات ملتوی

 
سری نگر// کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے بدھ کے روز لئے جانے والے سبھی امتحانات کو ملتوی کر دئے گئے تھے، بعد ازاں یونیورسٹی حکام نے 6اور 7جنوری کو لئے جانے والے امتخانات کو ملتوی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
 
یونیورسٹی کے کنٹرول امتحانات پروفیسر ارشاد احمد نے کہا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر بدھ، جمعرات اور جمعہ کے روز لئے جانے والے،(یو جی /پی جی/بی ایڈ امتحانات) کو فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔
 
انہوں نے بتایا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
 
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو بھاری برف باری کی پیشین گوئی کی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی نے بدھ، جمعرات اور جمعہ کے روز لئے جانے والے امتحانات کو فی الحال ملتوی کیا ہے۔