کشمیر یونیورسٹی کی مخصوص زنانہ بس کو ہری جھنڈی

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرطلعت احمد نے عورتوں کیلئے خاص بس کوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔یہ بس یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ویلفیئرشعبے کو وقف کی گئی ہے۔بس نوگام ریلوے اسٹیشن سے یونیورسٹی کیمپس حضرتبل تک چلا کرے گی ۔ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسررئیس قادری نے کہا کہ یہ بس یونیورسٹی کی طالبات کے لئے مخصوص ہوگی۔