کشمیر یونیورسٹی میں سالانہ مجلس مباحثہ

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں انڈین انسٹی چیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منعقد سالانہ بحث مقابلہ امر سنگھ کالج نے جیت لیا ۔بحث و مباحثے میں25ٹیموں پر مشتمل 50شرکاء نے حصہ لیا۔امر سنگھ کالج کی ٹیم جس میں اسما ء سید اور ملک میاں شامل تھے ،نے ٹرافی جیت لی جبکہ کشمیر یونیورسٹی کے کیلنکل بائیو کمسٹری شعبے کی سفیا معراج نے پہلی ،اسلامیہ کالج کی مہک مشتاق نے دوسری اورامر سنگھ کالج کی اسماء سعید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔“Our Youth is not taking full Advantage of Online Information Systems”.کے موضوع پر منعقدہ اس بحت مقابلے میں کشمیر کی کئی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلاب نے حصہ لیا۔کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کشمیر یونیورسٹی کا یوتھ افیئر شعبہ اس طرح کا مقابلہ منعقد کر پایا ۔طلاب کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے یقین دلایا کہ کنووکیشن کمپلیکس میں آرٹ ،تھیٹر اور ثقافتی سرگرمیوں کیلئے کافی جگہ دستیاب رہے گی ۔تقریب پر مہان ذی وقار سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے آن لائن انفارمیشن سسٹم کے منصفانہ استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ٹیکنالوجی نے انسانوں کو لامحدود معلومات فراہم کی ہیں مگر ساتھ ہی اس نے خاندانوں ،دوستوں ،پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ کردیا ہے جس کی وجہ سے اب آمنے سامنے کی ملاقات محدود سی بن گئی ہے ۔