سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں ٹریفک پولیس سٹی سرینگر اور غیر سرکاری رضاکار تنظیم گارڈس لیپ (God's Lap)نے کشمیر یونیورسٹی کے سکول آف لاء کے اشتراک سے جانکاری مہم کا پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام منعقد کرنے کامقصد ٹریفک قوانین اور ٹریفک معاملات کے بارے میں جانکاری دینا تھی۔ پروگرام میں محکمہ ٹریفک، کشمیر یونیورسٹی کے سکالر اور طلاب کے علاوہ این جی او کے ممبران نے محفوط اور نظم و ضبط کے تحت گاڑی چلانے کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ لوگوںمیں موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کریں۔ ٹریفک پولیس سٹی سرینگرنے ذرائع ابلاغ کے ذریعہ لوگوں سے گزارش کی کہ گاڑیاں چلانے کے دوران وہ قوانین کا خیال رکھ کر اپنی اور دوسری کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنائے۔ مقررین میں کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نثار احمد ، چیف پروکٹر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر شوکت احمد، پولٹیکل سائنس شعبہ کے سربراہ پروفیسر گل محمد وانی، شعبہ قانون کے سربراہ پروفیسر محمد ایوب اور ٹریفک پولیس سٹی سرینگر کے ایڈیشنل ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر ڈاکٹر ظہور احمد جے کے پی ایس، ڈپٹی ایس پی ٹریفک سٹی ویسٹ غلام حسن جے کے پی ایس ، کشمیریونیورسٹی کے سکالر، طلاب اور این جی او کے ممبران موجود تھے۔