عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // کشمیر یونیورسٹی نے اپنے منسلک کالجوں کیلئے 18 سے 27جولائی تک گرمائی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ ڈین کالج ڈیولپمنٹ کونسل نے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ کالجوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ معائنہ کے دنوں میں جب بھی ضرورت ہو دستیاب ہونا چاہیے۔حکمنامہ میں لکھا گیا ہے ’’ کشمیر اور جموں صوبے کے سرمائی زون میں آنے والے تمام نجی شعبے کے کالج جو کشمیر یونیورسٹی سے منسلک ہیں، وہ 18 سے 27جولائی تک موسم گرما کی چھٹیاں منائیں گے‘‘ ۔ اس میں یہ بھی کہاگیا ’’ لائبریری کھلی رہنی چاہیے۔ ‘‘