گاندھی نگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انہیں ملک کی پولیس فورس پر فخر ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل پولیس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ انہیں ملک کی پولیس فورس خاص کر جموں و کشمیر پولیس پر فخر ہے جو وہ جنگجو مخالف رول ادا کررہی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’ جموں و کشمیر پولیس کی کارکردگی قابل فخر ہے، جس طرح وہ کامیابی کیساتھ جنگجوئوں کا سامنا کرتی ہے اور انکے خلاف کارروای انجام دیتی ہے‘‘۔