سرینگر//ٹیگور ہال میں جاری کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول کے تحت بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’نیا دور‘‘ جو 1957 میں ریلیز کی گئی تھی ، دکھائی گئی۔اس فلم کے ڈائریکٹر بی آر چوپڑا جبکہ فلم کے مرکزی کردار دلیپ کمار اور وجینتی مالا تھے۔ اس کے علاوہ دوسری فلمیں جو دکھائی گئیں ، اُن میں ساہل سپل کی ’’ڈنر‘‘، عارف مشتاق میر کی ’’کُل گو گرم‘‘، پشپاناتھ اروموگم کی ’’دی ڈائیٹی‘‘، گاریگی کلکرنی کی ’’ دی لیپرڈ، ہوپ ان ڈسپیر‘‘، لطیفہ ڈوگری کی ’’ میڈ ان گو گو‘‘ اور وی سی ابھی لاشا کی ’’ آلوروکم‘‘ شامل ہیں۔ بالی وڈ کے ایکٹر رجت کپور نے بھی اس موقعے پر طلباء اور فلم بینوں سے بات چیت کی ۔ اس موقعے پر فلم فسٹیول ڈائریکٹر مشتاق علی احمد خان نے کہاکہ طلباء اور فلم بینوں کی لگن سے اس فیسٹول کو آگے لے جایا جاسکتا ہے۔