سرینگر//وادی کشمیر میں سنیچر کے روز کورونا وائرس کے مزید12ٹیسٹ مثبت پائے گئے جبکہ جموں صوبے میں 5ٹیسٹ مثبت ثابت ہوئے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد224تک پہنچ گئی۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے اندر آج کورونا وائرس کے مریضوں میں17 کا اضافہ ہوگیا۔ ان میں سے12کشمیر جبکہ5جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا میں مبتلاءافراد کی تعداد میں گذشتہ ایک ہفتے سے نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
سرکاری سطح پر اگر چہ اس اضافے کو ”ایگریسیو ٹیسٹنگ“ کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے تاہم عوامی حلقوں میں خوف و ہراس بڑھ گیا ہے۔