سرینگر/وادی کشمیر میں جمعرات کو ہلکی برفباری ہوئی جبکہ صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل یعنی جمعہ سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3ڈگری سیلشیس جبکہ پہلگام اور گلمرگ میں باالترتیب منفی2.7اور منفی6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ خطے کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.1جبکہ دراس میں منفی14.9ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔