سرینگر//وادی کشمیر میں منگل کو مزید تین افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح جموں کشمیر میںمذکورہ وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد259تک پہنچ گئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین افراد میں لالبازار سرینگر،پاریگام پلوامہ اور میر بازار کولگام کے شہری شامل ہیں۔
لالبازار کے شہری کی عمر70سال،پلوامہ کے43سال جبکہ میر بازار کے شہری کی عمر50سال تھی۔
اس سے قبل آج صبح شمالی کشمیر کے پٹن کا ایک96سالہ شہری کورونا کی وجہ سے انتقال کرگیا۔
ابھی تک وادی کشمیر میں کورونا کی وجہ سے239جبکہ صوبہ جموں میں20اموات ہوئی ہیں۔
وادی میں سب سے زیادہ یعنی64اموات سرینگر ضلع میں ہوئی ہیں۔