سری نگر// عید الاضحیٰ کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سری نگر میں جمعرات کو دوسرے دن بھی بازاروں میں محدود گہماگہمی دیکھی گئی اور لوگوں کو مختلف چیزوں، خاص کر اشیائے خورد ونوش اور کپڑوں کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔
لوگوں کا نے الزام عائد کیا ہے کہ بازاروں میں گراں بازاری بام عرج پر ہے خاص کر اشیائے ضروریہ بشمول بھیڑ بکروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ عید کے پیش نظر انتظامیہ نے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی ہے تاکہ لوگ عید کا تہوار منانے کے لئے ضروری چیزیں خرید سکیں۔