عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر بھر میں اتوار کو سردی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا۔ سرینگر شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.1 ریکارڈ کیا گیا۔جو اس سے قبل کچھ دن کیلئے بہتر تھا۔ جبکہ گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب منفی 3.5 اور منفی 3.9 تھا۔محکمہ موسمیات کشمیر کے ڈائریکٹرڈاکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بنیادی طور پر 31دسمبر تک موسم خشک اور سرد رہے گا اور اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یکم اور 2جنوری کو بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور جموں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے کیونکہ موسمیاتی انڈیکس تھوڑی بہت سرگرمی دکھا رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہوادی کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں بہت ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ادھرلداخ خطے کے لیہہ شہر میں اتوار کو منفی 10.2 اور کرگل میں منفی 6.8 رات کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6، کٹرہ 8.8، بٹوٹ 6.5، بھدرواہ 2.6 اور بانہال 7.2 ریکارڈ کیا گیا۔