سری نگر// وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ کے آخری مرحلے کے دوران بھی ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کے باعث اہلیان وادی گونا گوں مشکلات سے دوچار ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا ۔محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ وادی بھر میں کم سے کم سے درجہ حرارت میں پھر گراوٹ درج ہوئی ہے اور ڈل جھیل سمیت متعدد آبہ ذخائر مسلسل منجمد ہیں۔
محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 22 جنوری کی رات سے 23 جنوری کی شام تک تازہ برف باری ہونے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ وادی میں اس تازہ برف باری سے زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے۔