سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین برعکس اگرچہ موسم فی الوقت خشک ہے لیکن شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہونے سے زمستانی ہواو¿ں کا روز برابر جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وادی کشمیر میں 2 جنوری سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث 4 اور5 جنوری کو درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری متوقع ہے۔
ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں شاہراہ پر ہفتے کو ایک روز ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔