کشمیر فائلزکی آمدنی پنڈتوں پر خرچ کریں: کیجریوال

 سرینگر//دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مرکز پر کشمیری پنڈتوں کے دکھوں پر سیاست کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ فلم "دی کشمیر فائلز" سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی کمیونٹی کی بحالی پر خرچ کی جانی چاہئے۔ ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کے اخراج کے بعد سے، بی جے پی 13سالوں سے اقتدار میں ہے۔ تاہم ان برسوں میں بے گھر ہونے والوں میں سے ایک بھی خاندان کی بازآبادکاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے یہاں میڈیا کو بتایا مرکزی حکومت (فلم پروڈیوسر) کو کمیونٹی کی اذیت پر پیسہ لگانے کی اجازت دے رہی ہے ’’ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلم کو یوٹیوب پر دستیاب کیا جائے تاکہ یہ لاکھوں تک مفت پہنچ سکے۔ اس کے علاوہ فلم کی طرف سے اب تک کمائی گئی 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی کشمیری پنڈتوں کی بحالی پر خرچ کی جانی چاہیے۔بی جے پی نے کجریوال پر الزام لگایا ہے کہ وہ پنڈتوں کے دکھوں کے بارے میں بے حس ہیں، جو 1989 میں عسکریت پسندی کے آغاز کے بعد وادی کشمیر سے فرار ہو گئے تھے۔ اس فلم میں انوپم کھیر اور پلوی جوشی سمیت دیگر اداکار ہیں۔فلم کو اتر پردیش، تریپورہ، گوا، ہریانہ اور اتراکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں ٹیکس فری قرار دیا گیا ہے۔دو دن پہلے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے، کیجریوال نے اسے ’’جھوٹھی فلم‘‘ قرار دیا تھا، جس سے بی جے پی کے لیڈروں اور فلم میں موجود ستاروں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔