سری نگر//وادی کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا جس سے زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ متاثر ہو کر رہ گیا۔
گرچہ وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جاری ہے تاہم حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔
سری نگر ہوائی اڈے پر بدھ کو صبح کی تمام پروازوں کو خراب موسمی حالات کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی کے بالائی علاقوں میں منگل کی شب سے بدھ کی صبح تک کہیں کہیں دو فٹ برف جمع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدھ کی شام سے موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے تایم 7 اور8 جنوری کو ایک بار پھر بھاری برف باری کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے نے ایک بار پھر ان علاقے کے لوگوں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں ، سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے احتیاط کریں۔
لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کمروں میں مناسب وینٹلی لیشن کا بندوبست رکھیں۔