کشمیریوں کے خلاف نفسیاتی جنگ

سرینگر// کشمیر سنٹر فار سوشل اینڈ ڈیولپمنٹ سٹیڈیزنے کشمیریوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کونفسیاتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح وادی میں خوفناک صورتحال پیدا کی گئی ہے ۔کے سی ایس ڈی ایس نے چھاپوںاور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں گذشتہ کئی دنوں سے مزاحتمی اور مذہبی تنظیموں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو راتوں رات گھروں سے گرفتار کیا جارہا ہے اور دوسری طرف یہاں فورسز کی مزید 100کمپنیاں تعینات کرکے یہاں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا ۔انہوں نے اپنے بیان میں گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈرکے اشتہارات روکنے کوپریس کی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی صورتحال پیدا کرکے کشمیریوں کے خلاف اب نفسیاتی جنگ بھی شروع کی گئی ہے۔