سرینگر/فوج کی شمالی کمان کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے سوموار کو کہا کہ کشمیریوں کا عسکریت میں شامل ہونا باعث تشویش ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے اُدھمپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا '' مقامی لوگوں کا عسکریت میں شامل ہونا ہم سب کیلئے باعث تشویش ہے۔گذشتہ برس کشمیر میں217مقامی افراد نے بندوق کی راہ اختیار کی تھی، تاہم اس کے مقابلے میں اس سال ابھی تک صرف 40نوجوانوں نے ہی ہتھیار اُٹھائے ہیں''۔
انہوں نے کشمیری نوجوانوں کے بندوق کی راہ اپنانے کی وجوہات کے بارے میں بتایا کہ ایسا'' سخت گیری'' اور پاکستانی ایجنسیز کے ذریعے سوشل میڈیا کے استحصال کی وجہ سے ہورہا ہے۔
فوجی آفیسر کا کہنا تھا کہ بھارت کا دراندازی مخالف گرڈ اثر دار ہے۔