کشمیرپریس کلب کوبند کرنے پرپڈیچری کے صحافی برہم

پڈیچری//پڈیچری کی پرنٹ اور الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پولیس اورانتظامیہ کی مددسے کشمیر پریس کلب کو صحافیوں کے ایک جتھے کی طرف سے تحویل میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے اِسے تشددآمیزقراردیا۔ایسوسی ایشن کے صدرآر کے راجہ نے کہایہ صحافیوں کے ایک گروپ کی  انتظامیہ کی مددسے کلب کی سرنورجسٹریشن جمہوری طور کلب کاچنائو عمل میں لانے کومسلنے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔ راجا نے کہا کہ کلب کے احاطے میں پولیس کا مبینہ طوربے خوف داخلہ قانون کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔ایسوسی ایشن نے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں لیفٹیننٹ گورنر کو ہدایات دیںکہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرکے کلب کوبحال کرے۔کلب کے چنائو کا جمہوری عمل یقینی بنایا جاناچاہیے۔