کشتواڑ// ایس ایس پی کشتواڑ شکتی کمارپاٹک کی صدارت میں پولیس نے مجلس شوریٰ کمیٹی کے ساتھ شب قدر اور عید الفطر کے سلسلے میں میٹنگ منعقدکی گئی۔ میٹنگ کے دوران مجلس شوری نے مختلف مسائل کے بارے میں ایس ایس پی کشتواڑکوجانکاری دی۔اس دوران ایس ایس پی نے مسائل کواطمینان سے سنااوران کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی سے متعلق اُبھارے گئے معاملات کے سلسلے میں تمام ترممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔میٹنگ کے دوران ایس ایس پی نے مجلس شوریٰ سے آمدہ تہوار کو پرامن طور منانے کی اپیل کی۔اس دوران میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ ناصر احمد، ڈے ایس پی ڈار افتخار احمد، امام جامع مسجد فاروق احمد کچلو ، امام مسجد اسراریہ قاری منظور، غلام محمد ڈار، سید شبیر احمد، اورمجلس شوریٰ کے اراکن موجود تھے۔