کشتواڑ//کشتواڑ میں کانگریس کارکنوں کا ایک اجلاس زیر قیادت اے آئی سی سی سیکرٹری و انچارج جے اینڈ کے سدھیر شرما منعقد ہوا۔اجلاس کا انعقاد ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر مہندر سنگھ پریہار نے کیا، جس میں سینکڑوں پارٹی کے کارکنوں ، ڈیلی گیٹوں ، سرپنچوں اور پنچوں نے شرکت کی۔سدھیر شرما جنہیں پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی نے ریاست میں کارکنوں سے فیڈ بیک حاصل کرنے کے لئے بھیجا تھا ، نے گذشتہ روز ڈوڈہ میں بھی ایساہی ایک اجلاس منعقد کیا۔اجلاس کا مقصد پارٹی کو ریاست میں مستحکم کرنے کے لئے پارٹی کارکنوں سے صلاح و مشورے حاصل کرنا تھا ۔بہت سے کارکنوں نے انکے اضلاع میں بی جے پی سرکار کی جانب سے کئے گئے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔سدھیر شرما نے کارکنوں سے مشورہ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ریاست کاسماجی تانابانا تباہ کیا ہے، تاہم پارٹی اس نقصان کی بھر پائی کے لئے اچھی طرح سے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لئے ہر ایک ورکر کی شمولیت ضروری ہے۔ اس موقعہ پر پردیش کانگریس کمیٹی کے یوگیش ساہنی نے بھی اجلاس میں ہر ایک کارکن کی شمولیت کی ستائش کی اور انکے صلاح و مشورے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے ریاست میں بی جے پی کی غلط حُکمرانی کی نکتی چینی کی اور سدھیر شرما اور پارٹی ہائی کمانڈ کا لوگوں کی رائے کا خیر مقدم کیا۔ فردوس منگنو، روی شان ، سمن بھنڈاری، رندیپ بھنڈاری ،الطاف حسین ملک، اسلم ملک، شارق سروڑی، حاجی غلام قادر، محمد علی، آصف نقیب، بشیر احمد، محمد اقبال کین، امر سنگھ ، نور حسین ، وسیم مکڑ، غلام حسین ، سبھاش چندر، ارشاد احمد، پیارے لعل، راکھی دیوی، سیری لعل ،شفیق احمد، روہت گپتا و دیگران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔