کشتواڑ میں’’ پو لیو بچائوقطرے‘‘ مہم پر اجلاس

کشتواڑ// کشتواڑ میں ضلع ڈپٹی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی زیرنگرانی ـ’پولیو سے بچاؤ قطرے‘ کی مہم پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ڈی ڈی سی کشتواڑ امام دین، اے ڈی سی کشتواڑ پون رانا، چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر عبدالمجید، ضلع سوشل ویلفیئر افسر طارق قاضی، ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر یعقوب و دیگر متعلقہ محکموںسے وابستہ افسران موجود تھے۔ اس دوران بچوں کو پولیو خوراک دینے کے سلسلے میں مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی جبکہ مہم ’’پولیو سے بچاؤ قطرے‘‘ کے آغاز کو جلد عمل میں لانے پر زور دیا گیا ۔یہ بھی کہا گیا کہ مہم اگلے مہینے کی دس تاریخ سے شروع کی جائے گی۔ضلع ڈپٹی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے کہا کہ پو لیو سے بچاؤ کے قطرے بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں لہٰذا ہمیں اپنے سر مایہ کو پو لیو جیسی خطرناک بیماری سے بچانا ہوگااورکسی بھی ملک کی تر قی کے لئے ضروری ہے کہ اس کا معاشرہ صحت مند و توانا ہو۔