کشتواڑ//کشتواڑ میں ضلع الیکشن افسر انگریز سنگھ رانا کی نگرانی پر نوڈل افسر سویپ سنیل بھوٹیال کی جانب سے ایک نجی سکول آدرش بال نکیتن ہائی سکول کشتواڑ کے احاطہ میںسویپ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام میں سکول کے پرنسپل راجیش چندر شرما اور متعدد تعلیمی اداروں کے طلاب نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںنوڈل افسر سویپ نے شرکا کو خصوصی نظر ثانی سے باخبر کیا اور طلاب سے اپنا نام درج کرنے اور آنیوالے انتخابات میں جوش و خروش سے شرکت کرنیکی اپیل کی۔انہوں نے جمہوری عمل میں نوجوانوں کی شرکت پر زور دیا اور ان سے سیاسی عمل میں ووٹروں کی شرکت کرنے کی اہمیت سے ووٹروںکو جانکاری فراہم کرنے کیلئے تعاون دینے کی جانب انکی توجہ مبذول کی۔ووٹروں کی تعداد میں اضافہ درج کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے پر زور دیتے ہوئے اس سلسلہ میں بیداری پھیلانے پر زور دیا گیا۔بعد ازآں طلاب کو EVM-VVPAT کے استعمال پر ایک براہ راست بتایاگیا۔طلاب سے خطاب کرتے ہوئے نوڈل افسر نے ووٹروں میں ٹول فری نمبر1950اور ویب سائٹ :www.nvsp.in ضلع کے ہر کونے میں عام کرنے کی اپیل کی،تاکہ بھارتی جمہوریت کو مستحکم بنایا جا سکے۔ اسکے علاوہ اسی قسم کے ایک اور پروگرام میں منی سیکرٹریٹ کشتواڑ میںنو منتخبہ سرپنچوں کو EVM-VVPAT کے بارے میں بتایاگیا،جہاںانہوں نے عملی طور EVM-VVPAT پر اپنا ووٹ ڈالا ۔اسکے علاوہ سویپ ،ٹول فری نمبر 1950 اور ویب سائٹ www.nvsp.in کے متعلق بھی جانکاری دی گئی ۔
کشتواڑ میں سویپ پروگرام کا اہتمام
