کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقہ جات میں دوسرے روز بھی برفباری تیزی سے جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جسکے سبب عام زندگی مفلوج ہوکررہ گی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ بالائی علاقہ جات میں جاری رہا۔ بالائی علاقہ مڑواہ میں ایک فٹ سے زائدبرف جمع ہوئی ہے جبکہ واڑوان میں قریب دو فٹ کے قریب برف جمع ہوئی ہے وہیں دچھن میں چھ انچ، پاڈر میں چار، کیشوان میں آٹھ، چنگام میں نو، جبکہ دیگر علاقہ جات میں بھی کی بھاری برف جمع ہوئی جس سے ان علاقہ جات میں عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں میں ہی محصور ہوکررہ گی ہے۔ وہیں میدانی علاقوں میں دوسرے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے متعدد مقامات پر سڑکیں زیرآب ہوئی ہیں اور امدرفت میں بھی خلل پیدا ہوئی ہے۔ اسی دوران قصبہ کو باقی ضلع ضلع کے ساتھ جوڑنے والی متعدد سڑکوں پر نکاسی نظام نہ ہونے کے سبب ان سڑکوں پر آمد رفت میں کئی طرح کی دشواریاں آ رہی ہیں، سڑکوں پر پانی اور گندگی کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں منقطع ہو گئی ہیں۔