کشتواڑ میںمنشیات سمیت دو افراد گرفتار: پولیس

کشتواڑ// کشتواڑپولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے کچھ مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے جس دوران 280نشہ آور گولیاں برآمد کرتے یوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت محمد عمران (سونی) ولد غلام محمد ساکنہ ہورنہ مغل میدان موجود وسر کنڈ کشتواڑ و کوثر نذیر بٹ ولد نذیر احمد بٹ ساکنہ وارڈ نمبر 5 نزدیک عثمانیہ مسجد کشتواڑ کے طور ہوئی دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انکے خلاف ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 04/2022 زیر دفعہ 8/21/22/29 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کیا گیا ہے۔پولیس نے یہ کاروائی  پہلے گرفتار کے گے ایک منشیات فروش کی طرف سے دیے گے بیان کے بعد عمل میں لائی جو این ڈی پی ایس کے تحت  پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج تھا۔ کشتواڑ پولیس لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو منشیات کی لعنت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور ساتھ ہی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔