کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ میں محکمہ میونسپل کمیٹی کے شہر کو صاف رکھنے کے دعوے سراب ثابت ہورہے ہیں جبکہ قصبہ کے اندر محکمہ کے ملازمین و افسران کی نااہلی کے سبب عوام سخت مشکلات میںمبتلا ہیں۔قصبہ کے سبھی وارڈوں سے عوام کی شکایتیں موصول ہوتی رہتی ہیں۔کہیں گندگی کے ڈھیر تو کہیں ڈرینیج نظام خراب ہونے کے سبب عوام مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔ قصبہ کے بس سٹینڈو جامع مسجد کے قریب ڈرین بند ہونے کے سبب نالیوں کا گندہ پانی سڑک پر پھیل جاتا ہے جسکے سبب عوام کو چلنے میں سخت دشواریاں پیش آتی ہیںجبکہ متعلقہ محکمہ اسکا حل نکالنے کیلئے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھاتا ہے جس سے راہگیروں و مقامی لوگوں و دوکانداروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ ہرماہ ان سے صفائی کے نام پرفیس وصولی جاتی ہے لیکن اسکے برعکس انھیں گندگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ کوئی قدم اٹھایا جاناچاہئے تاکہ عوام کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔