کشتواڑ// کشتواڑ سوندر علاقہ کے نو جوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے فوج نے ’’کاروبار کے مواقع‘‘ پر ایک بیداری لیکچر کا اہتمام کیا۔ضلع کشتواڑ کے سوندر علاقہ کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کیلئے کیریر کونسلنگ کا اہتمام کیا جہاں وہ نہیں جانتے کہ 10 + 2 کے بعد کیریر کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔اس موقعہ پر کل 35لڑکے اور 40لڑکیاں اور 5اسا تذہ نے شرکت کی۔سوندر کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء نے اس ایونٹ میں حصہ لیا ۔شرکاء کو مہمانوں سے بات چیت کرنے کا موقع دیا گیا تا کہ ان کے شکوک کو دور کیا جائے۔سوندر کے مقامی لوگوں نے فوج کی اس کوشش کو سراہا ۔