کشتواڑکانگریس کی یک روزہ بھوک ہڑتال

 کشتواڑ//کانگریس کمیٹی کشتواڑ، یوتھ کانگریس کشتواڑ،سیوا دل ، آر جی پی آر ایس ،انٹک اور دیگر تنظیموں کی جانب سے کشتواڑ ڈی سی آفس کے سامنے یک روزہ بھوک ہڑتال کیا گیا ۔بھوک ہڑتال ملک بھر میں آپسی روا داری اور بھائی چارہ قائم رکھنے کے ایک پیغام کے بطو ر منعقد کیا گیا ۔بھوک ہڑتال میں شامل لوگوں نے سرکار مخالف نعرے بلند کئے اور کہا کہ مرکزی و ریاستی سرکار ہر محاذ پر ناکام ہوئی ہے۔بھوک ہڑتال میں شامل اہم کارکنوں میں مشتاق ہپ، مہندر سنگھ پریہار، وسیم مکر ،ایڈوکیٹ سمن بھنڈاری،سابقہ سرپنچ نور حُسین، روی شان ، سرجیت بڑھیال، شنکر وزیر، فاروق ٹپال، اختر حُسین، بشیر احمد، غلام حُسین شاہ، الطاف حُسین، طارق منٹو، بشیر احمد، بدیا لعل، غلام رسول، ریاض ہمل، امتیاز احمد، فردوس منگو، خوشی رام  و دیگران بھی شامل تھے۔