عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ ضلع میں خواتین کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے جم اینڈ فٹنس کلب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے چار چنار کلید چوک کشتواڑ میں سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس شفقت حسین بٹ کی موجودگی میں کیا ۔تقریب میں 100 کے قریب گھریلو خواتین، لڑکیوں کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کایا کلپ نام کا فٹنس لیڈیز جم اینڈ فٹنس کلب منیشا مانو، مصنف و ضلع کشتواڑ کی پہلی خاتون صحافی نے اسٹارٹ اپ انڈیا اسکیم کے تحت قایم کیا۔منیشا مانو نے یہ سہولت خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی زیادہ مانگ کی وجہ سے قائم کی جبکہ مردوں کے فٹنس سنٹر میں خواتین خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتی تھی ۔