کشتواڑقصبہ میں ناقص نکاسی آب نظام کا لیاگیا نوٹس

کشتواڑ//قصبہ میں ناقص نکاسی آب نظام کی خبر کشمیر عظمیٰ میں شایع ہونے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے اسکا نوٹس لیا اور ا یگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی نے اس کے جواب میں کہا کہ حالیہ دنوں ہوئی شدید بارشوں کے سبب جامع مسجد کے قریب ڈرین بند ہوئی تھی جس میں محکمہ پی ایچ ای کی پائپیں لگی ہیں۔جواب کے مطابق اگرچہ اس کو محکمہ کے ملازمین نے صاف کیاتاہم جل شکتی محکمہ کی پائپیں وہیں پڑی ہیں۔جواب میں مزید کہاگیا ہے کہ اگرچہ انھوں نے متعدد مرتبہ محکمہ جل شکتی کو ان پائپوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کو کہا تاکہ اس مقام پر ڈرین بند نہ ہو تاہم آج تک نہ ہٹیں اوراب محکمہ نے ان پائپوںکو منتقل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے  جبکہ محکمہ کے ملازمین قصبہ میں  صفائی کرنے کیلئے ہروقت لگے ہوتے ہیں۔ محکمہ اطلاعات کشتواڑ نے سماجی رابطہ سایٹ ٹویٹر پر شایع خبر کی تصویر شیئرکی اور ازالہ کا ذکر کیا۔