کشتواڑضلع میں بارشوں سے عام زندگی متاثر

کشتواڑ// تین روز تک موسم بہتر رہنے کے بعد منگل کی دوپہر سے ضلع بھر میں بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا جس سے ضلع بھر میں عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ منگل کی دوپہر 12بجے سے میدانی و بالائی علاقہ جات میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو د ن بھر جاری رہا جس سے عام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ۔بارشوں کا سلسلہ آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔ بارشوں کے سبب سردی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا اور بڑی کم تعداد میں لوگ گھروں سے باہر نکلے۔