جموں //رام بن ، بانہال اور گول کلسٹروں کے شہد کی مکھیاں پانے والوں میں وزیر اعلیٰ کے وعدے کے تحت ڈائریکٹر افگریکلچر نے شہد کے چھتے تقسیم کئے۔اس موقعہ پر محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر ہری کرشن رازدان نے شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو صلاح دی کہ وہ اپیکلچر محکمہ کی جانب سے لانچ کی گئی سکیم کا استفادہ کریں۔انہوںنے کہا کہ شہد کے چھتوں کو سرسوں کے کھیتوں ، برسیم اور باغوں میں رکھ کر اسے روائتی کھیتی کے ساتھ آسانی سے جوڑا جا سکتا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ زراعت کے دیگر شعبوں کے مقابلے میں اپیکلچر کیلئے کافی وقت لگانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس میں زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پر چیف اگریکلچر افسر رام بن کے کے گپتا نے بتایا کہ 411شہد کے چھتے ،508 شہد کالونیاں اور 10000کامب فائونڈیشن شیٹس ایچ سی ایم پروجیکٹ کے تحت کسانوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں،جس پر 80فیصدر سبسڈی دی جاتی ہے۔انہوںنے بتایا کہ اسکے علاوہ بی کئیپرس میں 46 ہنی ایکسٹریکٹرس بھی سبسڈی شدہ قیمتوں پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں رام بن ، بانہال اور گول کلسٹر کے کسانوں کو بیداری کیمپوں سے جانکاری دی جاتی ہے۔پروگرام میں تما م تین کلسٹروں کے بی کیپرس بشمول خواتین نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر افگریکلچر سنیل کول، پلانٹ پروٹیکشن افسر جموں سورکار آنند، ایچ ڈی شرما ، ایس کے چھبر، کے کے گپتا، جے سی رینہ،ایم جی سنگھ ،ایاض ریشی، غلام قادرڈار نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔