کریری بارہمولہ کے جنگلات محاصرہ اور تلاشیاں

بارہمولہ //فورسز نے شمالی کشمیر کے کریری بارہمولہ کے جنگلات کا بڑے پیمانے محاصرہ کیا اورتلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع تھی کہ کریری بارہمولہ علاقے کے جنگلات میں کچھ جنگجو موجود ہیں جس کی بنا پر سوموار کو علی الصبح فوج کی 52 آر آر،46 آر آر، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر  تلاشی کاروائی کی جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھی ۔ادھر فوج، فورسز اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کیموہ علاقے میں جنگجوئوں کے موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعدعلاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع کے مطابق فورسز کا یہ آپریشن وانی محلہ کھڈونی میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے شروع کیا ہے جس دوران علاقے کوجانے والی تمام راستوں کو سیل کیا ہے جس دوران کسی کو بھی بھی گائوں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نا ہی کسی اند جانے دیا گیا۔جس کے بعد تلاشی کارروایوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جہاں آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نا ہی کوئی قابل اعتراض چیز برآمد کیا گیا ہے۔(مشمولات کے این ایس)