سرینگر//کشمیر وائر//ریاست میں زمستانی ہوائوں سے رات کے درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوتی ہے۔ رواں موسم سرما ابھی شروع ہی ہورہا ہے کہ جموں کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں روز بروز کمی واقع ہونا شروع ہوئی ہے اور سرحدی علاقہ لداخ میں تو حسب معمول سردی کی تیزی لگاتار بڑھ رہی ہے اور لہہ بدستور ریاست کی سرد ترین جگہ ہونے کا اعزاز حاصل کئے ہوئے ہے جہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی11.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیاجب کہ کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی7.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ ریاست کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.9ڈگری ریکارڑ کیا گیا جو معمول سے 3ڈگری کم ہے۔ ریاست کی گرمائی راجدھانی جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 8.4دگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جو معمول سے 2ڈگری کم ہے۔ جنوبی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق صحت افزا ء مقام پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر میں واقع مشہور زمانہ صحت افزا مقام گلمرگ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا ۔جموں کے دیگر بڑے قصبوں جیسے کٹرہ میں رات کا کم سے کم درجہ حرات 9ڈگری سینٹی گریڈ ، بٹوٹ میں 6ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں 2.3ڈگری سینٹی گریڈ، بھدرواہ میں 2.4ڈگری سینٹی گریڈاور اودھم پور میں 4.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں میں ریاست بھر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔