کرگل۔اسکردو روڈ کھولو: میرواعظ کا مطالبہ، عوامی مارچ کی حمایت کا اعلان

سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے جمعہ کو کرگل کے عوام کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کرگل۔اسکرد روڈ کھولنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے اُن سبھی راستوں کو کھولا جانا چاہئے جنہوں نے یہاں کے لوگوں کو تقسیم کر رکھا ہے اور جس کی وجہ سے اپنے اپنوں سے جدا ہیں۔

میرواعظ نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ کرگل۔اسکردو روڈ کو کھول کر انتہائی سردیوں کے ایام میں ضروریات بہم کئے جاسکتے ہیں اور لوگ مذہبی مقانات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے لکھا''میں کرگل میں عوامی مارچ کی حمایت کرتا ہوں جو اسکردو روڑ کھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور جو کرگل سے محض120کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔جموں کشمیر کو تقسیم کرنے کے سبھی راستے کھولے جانے چاہیں اور لوگوں کو اپنے اپنوں کے ساتھ ملنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔ ایسا کرکے شدیدسردیوں میں اشیائے ضروری بھی لوگوں تک پہنچائے جاسکیں گے ،نیز لوگ مذہبی مقامات تک رسائی بھی حاصل کرسکتے ہیں اور تجارت بھی ہوسکتی ہے''۔

کرگل میں انجمنِ جمعیت علمائے اثنیہ عشریہ ، کی سربراہی میں ایک تحریک شروع کی گئی ہے جس کا مقصد کرگل۔اسکردو روڈ کھولنا ہے۔ یہ راستہ1947سے بند پڑا ہے۔