سرینگر//نیشنل کانفرنس نائب صدر عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے وباء کے پھیلائوکیلئے مسلمانوں کوموردالزام نہیں ٹھہراناچاہیے ۔وہ سماجی رابطہ گاہوں پر کئی لوگوںکے اِن تبصروں پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے جن میں انہوں نے اس ماہ کے اوائل میں دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی اجتماع میں شامل کئی لوگوں کے کورناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے پراظہارخیال کیاگیاتھا۔عمرعبداللہ نے کئی ٹویٹ میں کہا’’اب تبلیغی جماعت کا معاملہ ہر جگہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے کئی لوگوں کیلئے یہ کہنے کا بہانہ بن جائیگا کہ ہم نے ہی دنیا میں کورونا وائرس پھیلایا ہے‘‘ ۔انہوں نے مزیدلکھا ،’’پہلی ہی نظرمیں دکھائی دے سکتا ہے کہ تبلیغی جماعت والے غیرذمہ دار نہیں تھے،ملک میں مسلمانوں کی کثیرتعدادنے ،اُسی طرح حکومتی ضوابط اور مشوروںکی طرف توجہ دی،جس طرح دیگرلوگوں نے دیا‘‘۔عمرعبداللہ نے کہا کہ وہ لوگ جو تبلیغی جماعت کو کوروناوائرس کے پھیلائو کیلئے ذمہ دارقرار دیتے ہیں ،وہ کسی بھی وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ تبلیغی جماعت کوتبلیغی وائرس جیسے ہیش ٹیگ لگاتے ہیں،وہ کسی بھی وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ اُن کے ذہن بیمار ہیں بھلے ہی اُن کے جسم صحت مندہو۔عمر عبدللہ نے کہا ’’ کہ اس بیان کو پڑھنے کی ضرورت ہے جو تبلیغی جماعت نے جاری کیا ہے جس میں یہ صاف طور پر کہا گیا ہے کہ انہوںنے کورونا وائرس کی روکتھام کیلئے حکومت کی طرف سے جاری رہنما اصولوں کو عمل میں لانے کیلئے تمام اقدامات کئے ‘‘ ۔