سرینگر//پولیس اسٹیشن کرنگر میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ویلفیئر کمیٹی کرنگر ، سید منصور صاحب کرنگر اور گول مارکیٹ کرنگر محلہ کمیٹیوں کے ذعمائوں نے شرکت کی۔ایس پی ساوتھ ڈاکٹر جی وی سندیپ کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران ایس ڈی پی او شہید گنج اور ایس ایچ او کرنگر بھی موجود رہے۔پولیس آفیسر نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ سماجی بدعات کا قلع قمع کرنے کی خاطر پولیس کو ہر سطح پراپنا تعاون فراہم کرے۔لوگوں نے ایس پی ساوتھ کو یقین دلایا کہ وہ جرائم اور سماج میں پنپ رہی برائیوں کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر سطح پر انہیں اپنا دستِ تعاون بہم رکھیں گے۔ عوام کی جانب سے یہ پُر زور مطالبہ کیا گیا کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی اٹھائے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو ان بُری عادتوں سے پرے رکھا جاسکے۔