کپوارہ// کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں ایک فوجی پورٹر حادثہ کے دوران لقمہ اجل بن گیا۔ 39گڑوال ریجمنٹ سے وابستہ 45سالہ منیر احمد جو ولد عبد العزیز جو ، راون گلی سے ناٹہ گلی علاقے تک سامان لیجانے کے دوران پیر پھسلنے سے گہری کھائی میں جاگرا۔مذکورہ پورٹر کو کھائی سے نکال کر فوجی اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔قانونی لوازمات کے بعد اسکی لاش گھروالوں کو سونپ دی گئی۔ادھرکرناہ کے نیتی ٹاپ پر ایک ٹریکٹر حادثہ میں شہری ہلاک ہو گیا ۔ شکور احمد میر ولد عبد الواحد میر ساکن گھوڑ پارہ کرناہ ،نیتی ٹاپ پر ٹریکٹر لیکر جا رہا تھا تو ٹریکٹر لڑھک گیا۔اس حادثہ میں شکور میر موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔شکور کی میت کو جب اس کے آبائی گائوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ شکور احمد فارسٹ پروٹیکشن فورس کا ملازم تھا ۔